مناتے رہے ایک عرصے تلک۔۔ غزل ۔۔اسامہ ضیاء بسمل
غزل
اسامہ ضیاء بسمل
مناتے رہے ایک عرصے تلک
بلاتے رہے ایک عرصے تلک
تمھیں اپنے ہونے کی چھوٹی خطا
مٹاتے رہے ایک عرصے تلک
مری چاہ میں وہ مری زندگی
بناتے رہے ایک عرصے تلک
غم زندگی ہم تجھے روز ہی
بڑھاتے رہے ایک عرصے تلک
مرے خواب میں رہنے والے مجھے
ستاتے رہے ایک عرصے تلک
ہم اپنے خیالوں سے خود آپ کو
بچاتے رہے ایک عرصے تلک